ڈیرن سیمی نے کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے، کامران اکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرن سیمی نے کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے، کامران اکمل
ڈیرن سیمی نے کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے، کامران اکمل

لاہور:پاکستان سپْر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے سینئر کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلیے اچھی تیاریاں ہیں، ارادہ یہی ہے کہ ٹیم کیلئے اچھے سے اچھا کھیلوں، ٹی ٹوئنٹی میں اگر دن اچھا ہو تو کھلاڑی ڈیڑھ سو بھی کرلیتا ہے۔

کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زلمی کا اچھا کمبی نیشن ہے،جہاں کمی تھی ان کو ڈرافٹ میں پورا کردیا، پشاور زلمی کا ماحول بہت زبردست ہے، زلمی میں پلیئرز کو کافی کمفرٹ لیول دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا، کوشش ہوگی کہ کوچ اور کپتان کے اعتماد پر پورا اتروں، کوشش ہوگی کہ اپنا سوفیصد دوں اورٹیم کوایک اچھا آغاز فراہم کروں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پلیئرز کو کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ایسا کروں کہ ٹیم کو فائدہ ہو، ذاتی ریکارڈز کا نہیں سوچتا، یہی سوچتا ہوں کہ ٹیم کوکیسے فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ہدف پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنا پھر آگے جاکر ٹائٹل جیتنا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ جب ڈیوڈ ملر آجائیں گے تو ہماری بیٹنگ اور بھی بہتر ہوجائے گی۔

زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ چلے جانے والے حسن علی کیلئے کامران اکمل نے کہا کہ حسن کیلئے نیک خواہشات ہیں، جب سامنے حسن علی سے میچ ہوگا تو دوستیاں یاریاں باہر ہوں گی۔

Related Posts