پی ایس ایل کی اہم ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی لاہورکے شہریوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر زندہ دلانِ لاہور اور نوجوان حیرت زدہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی داتا کی نگری لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پائے گئے جہاں کرکٹ کے شائقین نے انہیں خوش آمدید کہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کی جانب سے ویڈیو پیغام بھیجا گیا جس میں ڈیرن سیمی نوجوانوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔ ڈیرن سیمی نے خود بھی ایسی ہی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان پشاور زلمی کیلئے آپ کی خدمات کا شکرگزارہے۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
THANK YOU BROTHER @darensammy88 , PAKISTAN IS INDEBTED FOR YOUR CONTRIBUTION ???? ❤️. pic.twitter.com/zYhhYL7nGl
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 8, 2021