آئی ایف سے معاہدہ اگلے ہفتے متوقع، اسحاق ڈار نے افواہوں کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایف سے معاہدہ اگلے ہفتے متوقع، اسحاق ڈار نے افواہوں کو مسترد کردیا
آئی ایف سے معاہدہ اگلے ہفتے متوقع، اسحاق ڈار نے افواہوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ پاکستان مخالف عناصر بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور چار ہفتے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 1 بلین امریکی ڈالر زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری، ڈالر 18 روپے مہنگا ہوگیا

وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت آیا جب روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 285.09 کی تاریخی کم ترین سطح پر گر گیا اور ماہرین نے آئی ایم ایف کے تعطل کا شکار معاہدے کو معیشت کے خراب ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Related Posts