یو ٹیوبردانش علی رمضان میں ٹی وی پر فن کے جوہر دکھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Danish Ali set to make his TV debut this Ramzan

مشہور یوٹیوبر دانش علی رمضان کے خصوصی ڈرامے میں رمشا خان کے ساتھ ڈرامہ میں اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز کرینگے۔

دانش نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز ہم تم میں دانش علی کے ساتھ رمشا خان اور احد رضا میر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،ڈرامہ اس رمضان میں نشر ہوگا۔

یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں رمشا خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ “سیٹ پر میرا پہلا دن بہت پرلطف بنانے کا شکریہ!” ۔

 

یاد رہے کہ دانش علی پہلے یوٹیوبر نہیں ہیں جنہوں نے شوبز میں شمولیت اختیار کی ہے۔ زید علی، شام ادریس، شاہویر جعفری، ارسلان نصیر اور تیمور صلاح الدین عرف مورو بھی شوبز میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

مشہور یوٹیوبر تیمور صلاح الدین عرف مورو ٹی وی ڈیبیو میں رمضان کے خصوصی ڈرامہ ‘پرستان میں میرا سیٹھی کے ساتھ اداکاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:مشہور یوٹیوبر مورو میرا سیٹھی کے ساتھ ڈرامہ میں فن کے جوہر دکھائیں گے

ڈرامہ پرستان میں ہٹ جوڑی ارسلان نصیر، ایمن سلیم کے ساتھ ساتھ میرب علی اور جنید جمشید نیازی بھی موجود ہیں۔ مورو میرا سیٹھی کے ساتھ نظر آئیں گے جو گزشتہ رمضان میں چپکے چپکے کا حصہ بھی تھیں۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں جویریہ سعود، ایمن سلیم، ارسلان نصیر، میرب علی، جنید جمشید نیازی، نوین وقار، میرا سیٹھی، علی سفینہ اور مورو شامل ہیں۔

Related Posts