فلم جوڈس اینڈ دی بلیک مسائیا کیلئے ڈئینل کلویا کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Daniel Kaluuya wins Oscar for ‘Judas and the Black Messiah’

رواں سال کورونا وائرس کے باعث آسکرز کی تقریب کچھ مختلف رہی جسے دو الگ مقامات سے نشر کیا گیا اور تقریب کے بعد کوئی پارٹی بھی نہیں رکھی گئی، تقریب میں 2021 میں ریلیز ہونیوالی جوڈس اینڈ دی بلیک مسائیا میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ڈئینل کلویا کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ دیاگیا۔

اتوار کو 93ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ رواں سال ہونے والے آسکرز کو سب سے متنوع قرار دیا جا رہا ہے جس میں مختلف نسلوں کے افراد کو اپنی کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: انگریزی میں پیش کی گئی نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

یاد رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ روایتی طور پر لاس اینجلس کے 3400 نشستوں والے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ اب شرکا کی تعداد محدود ہوگی۔

اس مقصد کے لیے اکیڈمی نے حال ہی میں ڈولبی جاکر متعدد آپشنز کا جائزہ لیا،اس سے قبل ستمبر میں ٹیلی ویژن کا ایمی ایوارڈز ورچوئل انداز میں ہوا تھا۔

Related Posts