کراچی :محبت داغ کی صورت ٹی وی اسکرین پر نشر ہونے والا اب تک کا سب سے دلچسپ اور سب سے زیادہ دیکھنے جانیوالے ڈراموں میں سے ایک ہے جو کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللہ کادوانی کی پیش کش ہے۔ اس ڈرامے میں اداکاروں کی کارکردگی سے لیکر بیک گراؤنڈ اسکور تک ہر چیز کو سراہا جارہاہے۔
وراسٹائل اداکار دانیال افضل خان کرداروں کے انتخاب میں مہارت رکھتے ہیںِ اور بہت جلد اس ڈرامے میں جلوہ گر ہونے والے ہیںِ باصلاحیت اداکار اس ڈرامے میں ایک مشہور اور دلکش جاگیردار کے کردار میں نظر آئیں گے، وہ شجرت اور صنعان کی زندگیوں میں داخل ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں پہلے سے موجود پیچیدگیوں کا مداوا کریں گے۔
کہانی میں ان کا داخلہ شجرت کو ان مواقع کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گا جو اس کے سامنے موجود ہیں، اور وہ سنجیدگی سے صنعان اور دانیال افضل کے کردار کے درمیان اپنے آپشنز پر غور کرے گی۔
نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز
انوشے عباسی دو ڈرامہ سیریلز میں فن کے جوہر دکھائیں گی
آئمہ بیگ نے انگریزی میں گانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
بگ باس میں عمر ریاض سے نازیبا سلوک،کیا بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہورہی ہے ؟