معروف ٹی وی میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ شاہ کی ایک اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ ایک اجنبی شخص شاہ زیب کے ساتھ سوشل میڈیا کی نئی ویڈیوز میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور محسوس ایسا ہوتا ہے کہ دانیہ شاہ کسی نئے پراجیکٹ یا فوٹو شوٹنگ کیلئے ان کے ساتھ یکجا ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو سبز لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ تصاویر پر مختلف سوالات اٹھاتی نظر آرہی ہے۔
ماضی میں دانیہ شاہ کو سابق ایم این اے عامر لیاقت حسین کے پر اسرار حالات میں انتقال کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا رہا۔ یہی نہیں، بلکہ انہیں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا گیا، تاہم یہ الزامات درست ثابت نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ دنیا کی شریف ترین عورت ہے، جبکہ میری یہ چوتھی شادی ہے۔
گزشتہ ماہ نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے محرم کی ضرورت تھی، بہت سوچ سمجھ کر نکاح کا فیصلہ کیا، 2 سے 3 ماہ قبل نکاح ہوا، رخصتی اور ولیمہ بعد میں کیا جائے گا۔ حکیم شہزاد نے بھی اس دوران گفتگو کی۔
ہانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ کا کیس لڑنے کے دوران ہماری ایک ویڈیو پر منفی تبصرے ہوئے اور بیوہ دانیہ کو لیاقت حسین کی قاتل قرار دیا گیا جو مجھے کافی ناگوار گزرا کیونکہ حقیقت اس کے خلاف تھی۔ دانیہ شاہ تو بہت ہی نیک خاتون ہیں۔