آنجہانی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدت کے دوران نئی ولاگ ویڈیو جاری کردی ہے۔
خیال رہے کہ فروری کے مہینے میں عامر لیاقت نے دانیہ ملک کے ساتھ تیسری شادی کی تھی بعدازاں انہوں نے مئی کے مہینے میں عامر لیاقت سے علیحدگی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی اور اِس دوران انہوں نے آنجہانی عامر لیاقت کی کچھ نازیبا ویڈیوز بھی جاری کی تھیں۔
دانیہ ملک نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے درمیان تعلقات بہتر ہورہے تھے اور بہت جلد ہماری صلح ہونے والی تھی بعدازاں انہوں نے یہ کہا تھا کہ میں اب عدت میں ہوں کیونکہ ہماری طلاق نہیں ہوئی تھی۔
حال ہی میں 9 جون کو دانیہ ملک نے ایک نئی ولاگ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انھیں اپنی والدہ کے ساتھ بہت زیادہ خوش دیکھا گیا ہے، ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈی جی خان دربار جارہی ہیں۔
معروف اداکار بلال عباس دولہا بن گئے، مداح حیران