عامر لیاقت کی ویڈیوز کس نے لیک کی تھیں؟ دانیہ ملک کی والدہ کا اہم انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی ویڈیوز کس نے لیک کی تھیں؟ دانیہ ملک کی والدہ کا اہم انکشاف
عامر لیاقت کی ویڈیوز کس نے لیک کی تھیں؟ دانیہ ملک کی والدہ کا اہم انکشاف

کراچی: مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دانیہ ملک کی والدہ نے کہا کہ اُن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے جو کہ یاسر شامی (ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے صحافی) نے کیا ہے، عامر لیاقت کی ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب یاسر شامی انٹرویو کے لیے آیا تھا تو اُس نے عامر لیاقت کے خلاف باتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ اس شخص کو اپنی بیٹی نہیں دیجئے گا ورنہ یہ آپ کی بیٹی کا حال بشریٰ اور طوبیٰ جیسا کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدگان کی مدد کریں، شوبز ستاروں کی عوام سے اپیل

سلمیٰ بی بی نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 18 سال ہے، وہ اس عمر میں بیوہ ہو گئی ہے اور اُس پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، میں اکیلی بے سہارا عورت ہوں، ہمارا ساتھ دیں، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

دانیہ ملک کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے عامر لیاقت کو آگاہ کر دیا تھا کہ ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی ہے۔

قبل ازیں دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

Related Posts