لاہور: بھارتی ریاست اڑیسہ میں المناک ٹرین حادثے پر پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ ہی تکلیف دہ ہوتا ہے، میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3جون کو بھارتی ریاست اڑیسہ میں 2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے سبب بھاری جانی نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی میں محمد رضوان کا اپنے ٹیچر کو قرآن کا تحفہ
حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئیں جب کہ خوفناک تصادم میں 288 افراد ہلاک اور 900 افراد زخمی ہوئے تھے۔