ڈیری فارمز نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیری فارمز نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا
ڈیری فارمز نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا

کراچی:ڈیری فارمز نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لٹردہی کی قیمت میں 40روپے فی کلو تک کااضافہ کردیاہے۔

جس کے بعد شہر میں دودھ کی قیمت130روپے لیٹر اوردہی کی قیمت200 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں یکم فروری سے 20روپے اضافہ کا اعلان کررکھا تھا،تاہم شہری انتظامیہ کے دباؤ کے باعث ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

تاہم اس کے بعد شہری انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور اس حوالے سے فعال نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیری فارمرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی قیمت میں 10روپے لٹر اضافہ کردیا،دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 94روپے ہے۔

تاہم شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے دودھ 120روپے لٹر میں فروخت کیا جارہا تھا اور دس روپے اضافے کے بعد اب دودھ کی قیمت130روپے لٹر کی سطح پر جاپہنچی ہے۔

ایک سروے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال،گلستان جوہر،لانڈھی،قائد آباد،کورنگی،کیماڑی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر میں دودھ 130روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جو کہ سرکاری قیمت سے36روپے زائد ہے۔

اسی طرح اوردہی بھی40روپے اضافے سے200روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ پر دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا اور شہری حکومت نے ہم سے مہنگائی ے تناسب کے اعتبار سے دودھ کی قیمتوں میں رد و بدل کا وعدہ کررکھا تھا جو کہ وفا نہیں کیا گیا۔

Related Posts