ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت150روپے کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Milk is likely to be expensive in Karachi

کراچی:شہر قائد کے باسیوں بری خبر سامنے آگئی، ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت150روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی سی ایف اے پاکستان کے آفس میں ڈیری فارمرز کا اجلاس کیٹل کالونی سرکل کے صدر گل حسن سیٹھار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اخراجات کے بڑھنے کے باوجود کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن نہ کئے جانے پر ایک مرتبہ پھر ڈیری فارمرز کی متفقہ رائے کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا فیصلہ ہوا۔

ترجمان ڈی سی ایف اے پاکستان کے مطابق صدر کیٹل کالونی سرکل گل حسن سیٹھار نے اس مسئلے پرڈیری فارمرز کی ایکشن کمیٹی تشکیل دی جس میں صدرگل حسن سیٹھار،عرفان قریشی،ملک سلیم، ذوالفقار بھٹو،ساجد بیگ، عمران قریشی،عبدالحمید گجر شامل ہیں۔

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی اور سب کی رائے کے بعد مورخہ 5 ستمبر کو دودھ کی قیمتوں کا 20 روپیہ فی لیٹر کے اضافے کا اعلان کیا جائے گااوردودھ کی قیمت150روپے فی لیٹر کردی جائے گی۔

دوسری جانب صارفین کی تنظیم صارف حقوق بچاؤ کے رہنماء مرزا ناصر بیگ نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرزحکومت کو چیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں من مانااضافہ کردیتے ہیں جبکہ شہری اورصوبائی انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ مہنگائی کے اس بھیانک دور میں ڈیری فارمرز کی جانب سے صارف کو مشکلات سے دوچار کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر سستا، حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

Related Posts