اسلام آباد: پاکستان کے 75 فیصد شہریوں نے یہ رائے دی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے سروے کے نتائج شائع کیے جن کے مطابق ہر 4 میں سے 3 یعنی 75 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ روز کے روز کمانے والے افراد جو کام کی تلاش میں رہتے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
آن لائن سروے میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث آپ کیا سمجھتے ہیں کہ پاکستانیوں کی زندگیوں پر کیا اثر پڑا جس پر 7 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم کسی سے مل جل نہیں سکتے اور کسی خوشی یا غم کی تقریب میں شامل نہیں ہوسکتے۔
سوال کے جواب میں 4 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ خوف سر پر مسلط رہتا ہے کہ کہیں ہمیں کورونا وائرس نہ ہوجائے جبکہ مزید 4 فیصد نے کہا کہ گھر پر رہنا روایت بن گئی ہے۔ ہم گھر سے باہر جا ہی نہیں سکتے۔ 10 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اسکول بند ہونے کے باعث گھر پر ہمیشہ افراتفری رہتی ہے۔
3 in 4 Pakistanis (75%) opine that daily wagers struggling to find work amid the lockdown is the most serious repercussion of the #Covid_19 #lockdown (Gallup & Gilani Pakistan Weekly Coronavirus Perception Tracker)https://t.co/45dBgL3RuK pic.twitter.com/pxlHCu5xNZ
— Gallup Pakistan (@GallupPak) June 15, 2020