دادو،منچھر جھیل پر پانی کا دباؤبڑھ گیا، دانستر نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دادو،منچھر جھیل پر پانی کا دباؤبڑھ گیا، دانستر نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ
دادو،منچھر جھیل پر پانی کا دباؤبڑھ گیا، دانستر نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ

دادو: منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد دانستر نہر پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے لگا جس سے نہرکے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں پانی کے دباؤ کے نتیجے میں دانستر نہر کے دروازوں کے اوپر سے پانی اوور فلو ہونے لگا اور دروازوں سے اوور فلو ہونے والا پانی دانستر نہر میں داخل ہو نے لگا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کے سطح 22 فٹ سے زائد ہونے کے باوجود پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو رہا ہے اور دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے کے باعث نہر کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دانستر نہر کا ایک دروازہ 2020 میں ٹوٹ گیا تھا، اس وقت نیا دروازہ نہ ملنے پر ایک استعمال شدہ دروازہ نصب کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نصب شدہ گیٹ کی لمبائی کی سائیز 18 تھی اور گیٹ پر 4 فٹ کی لوہے کی چادر نصب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آرایل سے زائد ہے اور دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22 فٹ ہے۔

Related Posts