پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن میں باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر مسعود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ گھریلو ذمے داریوں کے باعث انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی، لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلان بی تیار