دعامنگی اغواکیس،ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعامنگی اغواکیس،ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج
دعامنگی اغواکیس،ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج

کراچی: دعا منگی کے اغواء کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور جائیدادیں ملزمان نے تاوان کی رقم سے خریدیں۔ ملزمان زہیب قریشی ، طاہر عرف شکیل ، وسیم راجہ عرف کامی کےخلاف اینٹی منی لانڈرنگ 2010 کے مطابق مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

مقدمات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سندھ پولیس کی تحریری شکایت پر درج کیے۔ واضح رہے کہ درخشاں تھانے میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دعا منگی اغوا کیس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان کی مد میں لاکھوں روپے وصول کیے ہیں ۔ ملزمان سے برآمد شدہ گاڑیاں اور پیسے اے ایم ایل کے تحت پراپرٹیز میں شامل ہیں ۔ ملزمان کے نام پر مزید بینک اکاؤنٹس ، پراپرٹیز اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts