جمہوریہ چیک کے ارب پتی تاجر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریہ چیک کے ارب پتی تاجر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے
جمہوریہ چیک کے ارب پتی تاجر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

الاسکا: یورپین ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر اپنے مہمانوں ، گائیڈ (رہنما) اور پائلٹ سمیت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ امریکی ریاست الاسکا میں پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ارب پتی تاجر پیٹر کلینر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر الاسکا کے پہاڑی علاقے سے گزر رہا تھا

ارب پتی تاجر پیٹر کلینر کے فنانشل گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک صرف ایک شخص بچا ہے۔ فنانشل گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزیراعظم نے پیٹر کلینر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ اُن کے لیے، پیٹر کیلنر کے خاندان اور ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی سانحہ ہے۔

واضح رہے کہ ا مریکی جریدے کے مطابق چیک ری پبلک کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں  شمار کیے جانے والے ارب پتی پیٹر کیلنر کے اثاثوں کی مالیت 17.5 ارب ڈالر ہے۔

Related Posts