سنتھیارچی نے مجھ سے متعدد مرتبہ وقت مانگا،مفتی عبد القوی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنتھیارچی نے مجھ سے متعدد مرتبہ وقت مانگا،مفتی عبد القوی کا انکشاف
سنتھیارچی نے مجھ سے متعدد مرتبہ وقت مانگا،مفتی عبد القوی کا انکشاف

ملتان: معروف مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دنیا بھر سے دعائیں موصول ہورہی ہیں اور میری طبیعت بھی پہلے سے بہتر ہے، انشاء اللہ میں بہت جلد اپنے گھر منتقل ہوجاؤں گا اور سب میرے پاک نبی ؐ کے صدقے میں اللہ کا کرم ہے کہ میں کورونا کو شکست دے چکا ہوں۔

مقامی اخبار کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کیس کے دوران سنتھیارچی نے مجھ سے انٹرویو کے لئے متعدد بار وقت مانگا تھا مگر چونکہ سنتھیارچی کے بارے میں مجھے پہلے سے معلومات تھیں، اس لئے ان سے ملنا مناسب نہیں سمجھا۔

مفتی عبد القوی نے کہا کہ باقی مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چند اور سیاستدان بھی سنتھیارچی کے دوست ہیں، کیونکہ محترمہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کھلے دل اور دسترخواں سے اپنے مہمانوں کی اور دوستوں کی خدمت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سنتھیارچی کے بارے میں مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اس کے پاس اس سے ملنے والے ہر شخص کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے، میں سنتھیارچی سے ملنے سے خوفزدہ تھا، کیونکہ میں قندیل بلوچ کیس میں شامل تفتیش تھا، وقت آنے پر ایک بڑا انکشاف کروں گا۔

Related Posts