سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maha cyclone
سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا، ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز میں ہوا کی رفتار200کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان ماہا کا سفر شمال مشرق کے جانب جاری ہے، جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں انڈین گجرات سے ٹکرا کے مزید کمزور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث بدین اور تھرپارکر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران ہوا 160 سے 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

Related Posts