سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، لوگوں سے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کارروائیاں، گاڑیاں چوری اور چھیننے والے10ملزمان گرفتار
اے وی ایل سی کی کارروائیاں، گاڑیاں چوری اور چھیننے والے10ملزمان گرفتار

راولپنڈی: سائبر کرائم ونگ (لاہور زون) کی کارروائی،جعلی شناخت اپنا کر لوگوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے کے جرم میں ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم معصوم افراد کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم لوٹنے کے لیے خود کو اسٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرتا اور بینکنگ سے متعلق حساس معلومات حاصل کر لیتاتھا۔

متاثرہ شخص کو بھی اسی طرح، ایک انجان نمبر سے کال موصول ہوئی اور ملزم نے خود کو اسٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے حساس معلومات حاصل کرنے کے بعد، متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے خطیر رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرلی۔

تاہم جب ملزم اسی رقم کو اپنے بینک سے نکلوانے گیا تو سائبر کرائم ونگ وایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو بینک سے رقم نکلواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزم کا موبائل فون بطور سیزر میمو ثبوت ضبط کرلیاگیا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے اقرار کیا کہ اس گھناؤنے فعل میں اس کے چچا اور قریبی دوست بھی ملوث ہیں۔

ملزم سے موبائل فون ضبط کرکے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ PECA کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید انکشافات کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts