ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو معروف اداکارہ ثناجاوید کی کردارکشی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سائبر کرائم یونٹ کے سربراہ عمران ریاض نے اعلان کیا ہے کہ ثنا جاوید کی کردار کشی سے متعلق شکایت بند کر دی گئی ہے اور تحقیقاتی ٹیم کو ان کے خلاف کسی مہم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ثنا جاوید پر الزامات
ثنا جاوید پر الزامات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب بہت سے میک اپ آرٹسٹ اور ایک ماڈل نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے بُرے تجربے کو شیئر کیا۔ثناجاوید کے مطابق ایک گروپ کی طرف سے ان کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بند ی سے مہم شروع کی گئی جس سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:عروہ اور ماروا حسین نے اپنے اپنے پسندیدہ ساتھی فنکاروں کے نام بنادیئے