کسٹمز پریوینٹیو کا سائٹ ایریا فیکٹری پر چھاپہ، 30ہزار کلو اسمگل کی گئی چھالیہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Customs

پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری پر چھاپہ مارا جس کے دوران 30 ہزار کلو گرام اسمگل کی گئی مضرِ صحت چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی کا مضر صحت چھالیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری پرخفیہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کامیاب کارروائی کے دوران 30 ہزار کلو گرام اسمگل کی گئی مضرِ صحت چھالیہ برآمد ہوئی۔ نگینہ ٹکرا اسپیشل سویٹ سپاری کے 900  پیکٹ جبکہ سوڈیم سائیکلا میٹ 2500 کلو گرام کی مقدار میں برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کسٹمز کے مطابق ضبط کی گئی مضرِ صحت چھالیہ اور دیگر سامان کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے جبکہ کسٹمز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسامہ ستی قتل کیس، عدالت کا دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کا فیصلہ

Related Posts