اسلام آباد ائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 70 ہزار درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف (ائیرپورٹ سکیورٹی فورس) اور انٹیلی جنس کا پول کھل گیا، اویس نامی ملزم 70 ہزار درہم ہینڈ کیری میں لے کر اسکینرز اور چیک پوائنٹس عبور کرکے اے ٹو لاؤنج تک پہنچ گیا جس کے خلاف کسٹمز نے کارروائی کی۔
محکمۂ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے 2 لاؤنج سے ملزم کو جہاز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔ اویس نامی ملزم سے 70 ہزار درہم کرنسی اسمگل کرنے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بد فعلی پر مزاحمت جرم، ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو گولی مار دی