ہندوستان میں 5 دسمبر کو ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جب ایک شخص نے اپنے فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس ڈیڈکشن ایٹ سورس (ٹی ڈی ایس) کے تنازع پر بینک کے منیجراور انشورنس کمپنی کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
غیر قانونی ہے نہ غیر اسلامی بلکہ، ڈاکٹر راغب نعیمی نے وی پی این سے متعلق غلط فہمی دور کردی
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے احمد آباد میں یونین بینک آف انڈیا کی وسترا پور برانچ میں پیش آیا، جہاں راول نامی صارف اپنے فکسڈ ڈپازٹ سے ٹی ڈی ایس کی کٹوتی پر مشتعل ہو گیا۔ اس بات کی وضاحت کے باوجود کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت کٹوتی کی گئی رقم کا دعویٰ کرسکتے ہیں، راول نے بینک منیجر سے بحث جاری رکھی۔
صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب ایک انشورنس کمپنی کے ملازم نے مداخلت کرنے کی کوشش کی اور راول نے مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارا اور اس کی شرٹ پھاڑ دی۔ اس واقعے کی ویڈیو میں دو مردوں کو ایک دوسرے کے کالر پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک خاتون انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بینک منیجر نے راول کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کے بعد وسترا پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایل ایل چاوڈا نے تصدیق کی کہ راول کو واقعہ کے دن ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔