پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، جانتے ہیں فی تولہ سونا مزید کتنا سستا ہوگیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Current gold prices in Pakistan today-June 25, 225
FILE PHOTO

آج بروز بدھ 24 جون 2025 کو ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 54ہزار 365 روپے اور فی 10 گرام قیمت 303810 روپے ہے۔

یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی،اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3800 روپے کمی کے بعد 358165 روپے سے کم ہو کر 354365 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کم ہو کر 307068 روپے سے 303810 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2987 روپے کی کمی سے 278502 روپے پر آ گیا، جو گزشتہ روز 281489 روپے تھا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 9 روپے کمی سے 3790 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 روپے کی کمی سے 3249 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ سونے کی بین الاقوامی قیمت 39 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3366 ڈالر سے گھٹ کر 3327 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 09 ڈالر کم ہو کر 36اعشاریہ 06 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

یہ قیمتیں بین الاقوامی منڈی، مقامی طلب و رسد اور روپے کی قدر کے ساتھ ساتھ عالمی معاشی حالات پر بھی انحصار کرتی ہیں، اس لیے سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روزانہ قیمتوں کی نگرانی کریں۔

Related Posts