پیٹ کمنز کی محنت رائیگاں، بارش نے سن رائزرز حیدرآباد کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cummins' efforts go to waste as rain knocks SRH out
espncricinfo

آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلز کے درمیان حیدرآباد میں ہونے والا میچ شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی سن رائزرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ دہلی کیپیٹلز کو ایک اہم پوائنٹ مل گیا جو ان کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔

میچ کے دوران پیٹ کمنز کی شاندار گیند بازی نمایاں رہی۔ انھوں نے نئی گیند سے تین وکٹیں حاصل کیں اور ایک عمدہ کیچ بھی لیا۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ گھاس سے خالی اور قدرے سست تھی جس نے گیند بازوں کو مدد فراہم کی۔ کمنز نے اپنی مہارت سے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلے ہی اوور میں کرون نائر کو آؤٹ کر دیا۔

محمد شامی کے نہ کھیلنے کے باعث کمنز نے خود نئی گیند سنبھالی اور 19 گیندوں میں تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔

وکٹ کیپر ایشان کشن جو اس سیزن میں پہلی بار گلوز سنبھال رہے تھے، انھوں نے تین کیچز پکڑ کر اہم کردار ادا کیا۔

اس دوران ہرشل پٹیل اور جے دیو اناڈکٹ نے بھی وکٹیں حاصل کیں جس سے دہلی کی ٹیم آٹھویں اوور تک صرف 29 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اناڈکٹ نے بائیں ہاتھ سے گیند کرتے ہوئے کے ایل راہول کو ایک ایسی گیند پر آؤٹ کیا جو عام طور پر دیگر پچز پر باآسانی کھیلی جا سکتی تھی مگر اس پچ پر وہ گیند سیدھی ہو کر راہول کے بیٹ کا کنارہ لے گئی۔

یہ کیچ کشن کے ہاتھوں میں گیا جس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے جنہوں نے کسی اننگز میں حریف ٹیم کے ابتدائی چار بلے بازوں کو کیچ آؤٹ کیا۔

دہلی کی ٹیم کے لیے ٹرسٹن اسٹبز اور اشوتوش شرما نے اننگز کو سنبھالا۔ اسٹبز نے پہلے وپراج نگم کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے ، اگرچہ ایک مکس اپ کے باعث نگم رن آؤٹ ہو گئے اور پھر اشوتوش کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت داری کی۔

اشوتوش کو امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارا گیا تھااور انھوں نے آخری چھ اوورز میں 61 رنز بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے صرف 26 گیندوں پر 41 رنز بنائے، جس میں تین چھکے شامل تھے۔ اسٹبز نے بھی 36 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز بنائے۔

دہلی کی اننگز کے فوری بعد بارش شروع ہو گئی جس نے سن رائزرز کی اننگز کا آغاز ہی ممکن نہ ہونے دیا۔ یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

Related Posts