پشاور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع خیبر میں افغان بارڈر پر کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گرد ضلع خیبر میں داخل ہو کر بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے۔
سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشتگرد کی پہچان کی جارہی ہے۔
مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 12 میگزین،2 ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، جبکہ علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے بہادر عوام نے مزید دو ڈاکوؤں کی درگت بنادی