پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور 41 ہزار 170 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، ذاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف 9مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ملزم دھر لیا گیا

حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Related Posts