سی ٹی ڈی کی لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک میں کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار
کراچی، ملیر سٹی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد دستی بم سمیت گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے لاہور کے ایک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے نتیجے میں لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے نفرت انگیز مواد پر مبنی لٹریچر اور دہشتگردی کے لیے اکٹھی کی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں ضیا الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان لاہور میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے منصوبہ کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے امید ہے کہ مزید انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کا جلد ریمانڈ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : نجی اسکول میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان کمپیوٹرز، اے سی سمیت دیگر سامان لے اُڑے

Related Posts