کراچی: سی ٹی ڈی نے حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کراچی سے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی سیل نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے عملے نے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل عرف عافی کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم پر کراچی کی طرز پر حیدرآباد میں بھی چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ جرمنی میں جلا وطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہِ راست رابطے میں ہے، جو اس کی مالی معاونت کر رہا ہے، جس کی جانب سے بھیجے گئے پیسوں سے ملزم نے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے۔
ارشد شریف تو شہید ہوچکا مجھے کیوں چھوڑدیا؟ اعظم سواتی
ملزم کے مطابق ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدر آباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔
ملزم نے مذکورہ ڈاکٹر کی ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتارکر لیا گیا۔