سی ٹی ڈی کی کارروائی، کوئٹہ میں مطلوب تخریب کار سمیت 6دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب تخریب کار سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9مبینہ دہشتگرد گرفتار

ترجمان محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک  انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اصغر بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20لاکھ رکھی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،جنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر کردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئےگئے اس دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

 

Related Posts