سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی:سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم مارا گیا،ملزم نعمان عرف نومی پولیس کے ASI کے قتل میں مطلوب تھا، ملزم نے اے ایس آئی غلام محمد گجر کو چند روز قبل جٹ لائن میں ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے بعد ملزمان پولیس افسر کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے کرفرار ہوگئے تھے،مسلسل نگرانی کے بعد آج ملزم تک رسائی حاصل ہوئی اور ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔

مارے گئے ملزم سے آلہ قتل اور پولیس شہید آفیسر سے چھینا گیا اسلح بھی برآمدکرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ملزم کا تعلق پہلوان گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد مدثر چیف گروپ سے تھا۔

ملزم ماضی میں بھی اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے۔ نعمان نے تین شادیاں کیں۔ جن میں دوبیویوں کا تعلق بھی جرائم پیشہ ڈکیت گروپ سے ہے۔ملزم نے پولیس کو مخبری کے شبہ میں اے ایس ایف گراونڈ میں اپنی خالہ کو بھی فائرنگ کرکہ قتل کیا۔

نعمان 2006 میں اپنے بھائی کے ہمرا ڈکیتی اور ٹارگیٹ کلنگ کی وارداتوں میں گرفتار ہوا۔دونوں کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی۔ ملزمان نے11 سال قید کے بعد 2017 میں ہائی کورٹ سے سزا میں رعایت کے بعد رہا ہوئے تھے۔

Related Posts