سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد خواتین گرفتار، اسلحہ اور ممنوعہ کتابیں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جن سے اسلحہ اور ممنوعہ کتابیں برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3 جبکہ شیخوپورہ سے 2خواتین گرفتار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی سچل میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتی ہیں جن کے قبضے سے حفاظتی فیوز، موبائل فونز، اسلحہ اور نقدی کے علاوہ ممنوعہ کتابیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار خواتین کا نام سعدیہ، فاخرہ، جویریہ، ایمن اور فائزہ بتایا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار خواتین سے تفتیش کی جارہی ہے۔

رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا جبکہ 15 ہزار 225 افراد سے تفتیش کی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے  دو دستی بم اور پستول برآمد ہوئے۔

اس حوالے سے گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کی شناخت اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسن لاشاری کے نام سے ہوئی۔

Related Posts