پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 15دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CTD apprehends 15 terrorists in Punjab

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 180 آپریشنز کے دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا مطلوب دہشت گرد جس نے جنوبی وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی، اس کومیانوالی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کی گئیں اور دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، آئی ای ڈی بم، موبائل فونز اور نقدی قبضے میں لے لی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد خوف و ہراس پھیلانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مئی میں پنجاب بھر میں کارروائیوں میں 44 دہشت گرد پکڑے گئے۔

سی ٹی ڈی نے مئی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 794 کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 44 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں کی گئیں۔

لاہور سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں محمد خان، عبدالرؤف، حبیب اللہ، محمد شہزاد، مدد اللہ، اسامہ عظیم، طارق خان، تنویر احمد اور احسن شامل ہیں۔

Related Posts