پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CT semi-final: Australia win toss, opt to bat first against India
ONLIE

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں اپنے تینوں میچ جیت کر اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔بھارت نے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب بدھ کو لاہور میں دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ گروپ بی کی فاتح جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بیٹنگ کرتے یا بولنگ کرتے، تو انہوں نے کہا کہ میں دونوں کرنے کے لیے تیار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹیں بہت مختلف انداز میں کھیلی ہیں اور جب آپ کنفیوز ہوں تو ٹاس ہارنا بہتر ہے۔ہم نے یہاں تین میچ کھیلے اور ہر بار وکٹ مختلف تھی۔ پچ اپنی نوعیت بدلتی رہتی ہے اور دن کے اختتام پر آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔

آسٹریلوی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ وہ پچ کے بارے میں کیا کہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ خشک پچ کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔پچ کو بہت زیادہ ٹرن لینا چاہئے لہٰذا ہم بورڈ پر رنز چاہتے ہیں اور بعد میں دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا الیون: ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، اسٹیون اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشین، کوپر کونولی، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دروشوئس، نیتھن ایلس، تنویر سنگھا، ایڈم زمپا۔

انڈیا الیون: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی۔

Related Posts