سی ایس ایس 2022 کے حتمی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 1.85 فیصد رہا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینٹرل سپیریئرسروس (سی ایس ایس) کے 2022 کے امتحان میں مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج میں 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس کا اعلان گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

سی ایس ایس کے امتحان میں 20262 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، یوں کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا۔

ایف پی ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 374 امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔

Related Posts