نیویارک: کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کرجانے سے صارفین مایوس ہوکر خودکشی کرنے کا سونے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلسیئس نیٹ ورک کے دیوالیہ ہو جانے سے آئر لینڈ کے ایک شخص کا پورا فارم خطرے میں پڑ گیا جبکہ ایک امریکی شخص کا کہنا ہے کہ اُس کا سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے اُس کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آرہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کمپنی کے کریش کرجانے سے ایک 84 سالہ خاتون اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی، تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہوگئی۔
پاکستان اسٹیل مل سے 10 ارب روپے کا مٹیریل چوری ہونے کا انکشاف