کرپٹو ایکسچینج بِٹ 4 یو کا بیلجیئم میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کرپٹو ایکسچینج بِٹ 4 یو نے بیلجیئم میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اس کی اہم سروس فراہم کرنے والی کوائن لین کو عدالت نے دیوالیہ قرار دے دیا، جس کے بعد کمپنی بیلجیئم میں اپنی سرگرمیاں معطل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوائن بیس نے بین الاقوامی کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج کا آغاز کردیا

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات پر بائنانس کے 190 اکاؤنٹس ضبط کرلیے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایسے بائنانس کو ضبط کرلیا ہے جو کہ داعش اور حماس جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

رپورٹ میں اسرائیل کے نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کی جانب سے پہلے کبھی شائع نہ ہونے والی دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ نے جنوری میں شام اور عراق میں واقع ایک دہشت گرد گروہ داعش سے مبینہ روابط کے ساتھ کرپٹو کی ایک نامعلوم رقم ضبط کی۔بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے جو بائنانس اکاؤنٹس ضبط کیے اُن میں 100 سے زیادہ کا تعلق حماس سے ہے۔

Related Posts