کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کو برطانیہ میں صارفین کی مالیاتی خدمات کی منظوری مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: سنگاپور میں قائم کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم کو برطانیہ میں صارفین کی مالیاتی خدمات کی منظوری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم کو فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی میں رجسٹر کرلیاگیا ہے، اس میں رجسٹر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کرپٹو پلیٹ فار کو اینٹی منی لانڈرنگ اور “دہشت گردی” کی مالی معاونت کے قوانین کی تعمیل میں برطانیہ میں صارفین کو کرپٹو اثاثہ کی خدمات اور مصنوعات پیش کرنے کی منظوری حاصل ہے۔

کرپٹو پلیٹ فارم کے سی ای اوکرس مارز الیک نے کہا کہ برطانیہ ہمارے لئے حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور ایران میں بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہو جائے گی، طارق بشیر چیمہ

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرپٹو کرنسیوں کو ریگولیٹ نہیں کیا جاتا ہے اور ان صارفین کے لیے کوئی معاوضہ نہیں ہے جو اپنے ڈیجیٹل اثاثے کھو دیتے ہیں۔

فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کو اس سے پہلے کرپٹو سیکٹر میں متعدد کرپٹو کمپنیوں کی رجسٹریشن درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پچھلے مہینے واچ ڈاگ نے کہا تھا کہ جب کرپٹو کی بات آتی ہے تو یہ ہمیشہ صارفین کے تحفظ کو دیکھتا ہے۔

مزید برآں کوئن گیچکو کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2022ء میں اب تک کھربوں ڈالر سے زیادہ عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو ختم کر دیا گیا ہے، کیونکہ بڑے مرکزی بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts