عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، جس کے باعث قیمتیں رواں سال بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی کا طوفان،سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

قبل ازیں 20 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتیں دس ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی تھیں۔عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریباً ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل تھی۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت تقریباً 96 ڈالرتک پہنچ گئی تھی۔

Related Posts