عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر گزشتہ سیشن میں 3فیصد کی کمی کے بعد 1.35 ڈالر یا 1.5 فیصد گر کر 91.48 ڈالر فی بیرل تک آگیا، سیشن کے دوران قیمت کم ہو کر 91.35 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک بھی پہنچیں جو 18 فروری کے بعد سب سے کم تھی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.55 ڈالر یا 1.8 فیصد گر کر 85.33 ڈالر پر آگیا یوں بینچ مارک سیشن کی کم ترین سطح 85.17 ڈالر کی سطح پر جاپہنچا جو 26 جنوری کے بعد سب سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کی پاکستان کو ایف 16 کا مرمتی سامان فروخت کرنے کی منظوری

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ 30 ارب ڈالر کی برآمدات اور 80 ارب کی درآمدات پائیدار نہیں اور یہ صورتحال 1 یا 2 سال تو چل سکتی ہے مگر زیادہ عرصہ نہیں۔ پاکستان کی ترقی مستحکم نہیں ہے اور ہماری گروتھ کی بنیاد درآمدات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں کے ساتھ کون سی خود مختاری اور حقیقی آزدی کی بات کرتے ہیں،1997 میں دبئی سے لیے گئے قرضے ابھی تک واپس نہیں کرسکے ہیں جبکہ سابقہ حکومت نے امیر ترین طبقے کو 500 ارب روپے کے سستے قرضے فراہم کیے۔

Related Posts