بالی وڈ کے لیجنڈ گلوکار ادت نارائن کی جانب سے سرعام خواتین فینز کے ساتھ بوس و کنار پر عوامی تنقید کا جواب سامنے آگیا ہے۔
اس سے قبل وائرل ویڈیو میں ادت کو کئی خواتین پرستاروں کے ساتھ سر عام بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور گلوکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے کیے پر شرمندگی کا احساس ہونا چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔
انڈین گلوکار نے لائیو کنسرٹ کے دوران فیمیل فین کے ہونٹوں پر کِس کردیا، دیکھئے ویڈیو
جواب میں ادت نارائن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عمل کا دفاع کیا اور کہا کہ ان کا یہ عمل محض ان کے مداحوں کے لیے پیار کا اظہار تھا۔
گلوکار نے کہا کیا میں نے (کبھی) اپنے خاندان یا اپنے ملک کو شرمندہ کرنے کے لیے کچھ کیا ہے؟ نہیں کیا، پھر میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر ایسا کیوں کچھ کروں گا جب میں نے شہرت اور سب کچھ حاصل کرلیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک گہرا خالص اور اٹوٹ رشتہ ہے۔
ادت نارائن کا کہنا تھا کہ نام نہاد اسکینڈل ویڈیو میں آپ نے جو دیکھا وہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان محبت کا منظر تھا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں ان سے بھی زیادہ ان سے پیار کرتا ہوں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں، بالکل نہیں! مجھے کیوں ہونا چاہیے؟ کیا آپ کو میری آواز میں کوئی ندامت یا دکھ سنائی دیتا ہے؟ دراصل، میں آپ سے بات کرتے ہوئے ہنس رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی یا خفیہ چیز نہیں ہے، یہ عوامی ڈومین میں موجود ہے، میرا دل پاک ہے، اگر کچھ لوگ میرے خالص پیار کے عمل میں کچھ گندا دیکھنا چاہتے ہیں تو مجھے ان پر افسوس ہوتا ہے، میں بھی ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اب انہوں نے مجھے پہلے سے بھی زیادہ مشہور کر دیا ہے۔