اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے مشورے پر وزیر داخلہ شیخ رشید پر ان کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سلیکٹڈ کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ جو لوگ دے رہے ہیں، حکومت جاتے ہی یہ ایسے غائب ہوں گے کہ دور دور تک نظر بھی نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اسلام آباد زرداری ہاس میں اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگادیں، وزیر داخلہ شیخ رشید