کرسٹیانو رونالڈو نےایک اورشاہکارگول کرکےسب کو حیران کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ronaldo header goal
ronaldo header goal

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹارفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاہکار گول اسکور کرکے شائقین فٹ بال اورحریف ٹیم کوحیران کردیا۔

سیری اے فٹبال لیگ کے میچ میں پرتگالی فٹبال اسٹار ڈیڑھ سیکنڈ تک ہوا میں معلق رہے اور سر سے غیرمعمولی گول کیا،میچ میں رونالڈر کی ٹیم یوونٹس نے حریف ٹیم کوایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

رونالڈوکی جانب سےسر سے کیے گئے گول کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں انہیں سراہاجارہا ہے، اس سے قبل اکتوبر میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 700 گول کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر بن گئےتھے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا میں کھیل کے ذریعے سب سے زیادہ دولت کمانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے۔ کمائی کی اس دوڑ میں صرف لاینل میسی ہی ان سے آگے ہیں۔

معروف امریکی جریدے فوربس کی رواں سال کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 16 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

Related Posts