معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے عدم تعاون کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ نالاں ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر تھی اور ایرک ٹین اُس کا سارا ملبہ رونالڈو پر ڈال رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائیٹڈ کے کوچ رونالڈو کے فرنچائز کو چھوڑنے کے مطالبے سے سخت پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ رونالڈو کے متنزل فیصلوں نے میرے منصوبوں کو درہم برہم کردیا ہے۔
جووینٹس سے بلاک بسٹر اقدام میں مانچسٹر یونائیٹڈ واپس آنے کے صرف ایک سال بعد، رونالڈو پہلے ہی اس قدر مایوس ہوچکے ہیں کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ سے زبردستی باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے تیار، ایونٹ ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا