کورونا وائرس:کرسٹیانو رونالڈو کا اپنے ہوٹلوں کو اسپتالوں میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cristiano Ronaldo hotels to be converted into hospitals to help fight new Covid-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتگال: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال میں آئندہ ہفتے سے کورونا وائرس کے شکار افراد کے مفت علاج کے لئے اپنے تمام ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور ڈاکٹروں ، نرسوں اور کارکنوں کی تنخواہ کرسٹیانو رونالڈو اداکرینگے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 34 ہوگئی

کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹل  پیسٹانا سی آر 7 اگلے ہفتے سے اسپتال بن جائیں گے جہاں پرتگال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیاجائیگا۔

قبل ازیں اپنے ٹویٹر ایک بیان میں کرسٹیانو رونالڈو کاکہنا تھا کہ دنیا ایک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے جو ہم سب سے توجہ کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم سب اس موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے مشوروں پر عمل کریں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر انسانیت کو بچانے کیلئے آگے بڑھ کر اقدامات کریں۔

Related Posts