لاہور: پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ، تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے دوپہر ایک بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا جبکہ گورنر نے صوبائی اسمبلی کے جاری سیشن کو ختم کرکے نیا سیشن آج ایوان اقبال میں ساڑھے 3 بجے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ آج پنجاب میں کچھ عجیب سی صورتحال ہوگی جب پنجاب اسمبلی کے 2 اجلاس ہونگے جبکہ ماہرین نے اِن اجلاسوں کی آئینی حیثیت پر سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔
چائے کی شوقین ریحام خان احسن اقبال پر سخت برہم
گورنر پنجاب کا طلب کردہ اجلاس ایوان اقبال میں ساڑھے 3بجے ہوگا جبکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا طلب کردہ اجلاس پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ایک بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کے اراکین چوہدری پرویز الٰہی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں پہنچیں گے جبکہ حکومتی پارٹی کے اراکین ایوان اقبال کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟