لاہور میں ملزمان نے 2 بہنوں کو چھری سے گلا کاٹ کر مارڈالا جن کی لاشیں گندے نالے سے برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں ساجدہ اور عابدہ نامی لڑکیاں لڑکوں کی نازیبا حرکات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی تھیں۔ ملزم نعیم نے ساجدہ سے دوستی کر لی جس نے اسے گھر پر بلا کر اس کی ویڈیو بنا لی۔
ساجدہ نے ملزم نعیم کی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا۔ قبل ازیں دونوں بہنوں نے نعیم کے دوست ممتاز کی ویڈیو فلم بھی بنائی تھی، اور دونوں نے نعیم اور ممتاز نامی لڑکوں کو بلیک میل کیا اور بارہا ہزاروں روپے وصول کیے۔
ملزم نعیم نے دونوں بہنوں سے جان چھڑانے کیلئے فیکٹری میں ساتھ کام کرنے والے اعجاز کے ساتھ مل کر انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور جب ساجدہ نے اپنے سسر کے 40ویں کیلئے نعیم سے 10 ہزار طلب کیے تو انہیں قتل کا موقع مل گیا۔
نعیم نے دونوں بہنوں کو پیسوں کیلئے کھیتوں کے قریب بلا لیا جہاں اعجاز اور نعیم نامی ملزمان نے دونوں بہنوں کو رسیوں کے ساتھ جکڑ دیا۔ ملزمان نے چھری کے ذریعے ان کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کردیا۔
بعد ازاں پولیس کو دونوں بہنوں کی لاشیں گندے نالے سے ملیں جس پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود بتایا کہ ہم نے دونوں بہنوں کو گلے کاٹنے کے بعد جرم چھپانے کیلئے گندے نالے میں پھینکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سابق یوسی چیئرمین کے گھر پر حملہ، اہلِ خانہ پر تشدد