اسلام آباد میں 2 ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 2 ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق
اسلام آباد میں 2 ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر طیش میں آئے ہوئے ڈاکوؤں نے2 ٹرکس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے2  ٹرک روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیورز نے ٹرک چلادئیے۔ ملزمان کے کہنے پر ڈرائیور نہیں رُکے جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل میں بھاگ نکلے۔

مقامی پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور جیو فینسنگ کے ذریعے تفتیش عمل میں لا رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: نیوائیر نائٹ پر فائرنگ کے واقعات مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل

Related Posts