راولپنڈی: لاک ڈاؤن کے دوران بے شمار جرائم پیشہ افراد نے جرم کرنے کے نئے طریقے ایجاد کرلئے ہیں، خاص طور پر این جی اوز نے اپنے مختلف اہداف پورے کیے،سادہ لوح شہریوں کو راشن کے نام پر بے وقوف بنایا گیا انہیں دھوکہ دیا گیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران فیصل آباد اور جھنگ شہر میں نوسرباز این جی او کے کارندوں نے امداد دینے کے بہانے سادہ لوح افراد کے انگوٹھوں کے نشانات حاصل کیے اور دھوکہ دہی سے ٹریسنگ پیپر کے ذریعے موبائل فون سمز ایکٹیویٹ کرتے تھے۔
موبائل فون سمز ایکٹیویٹ کرکے بھاری رقوم کے عوض جرائم پیشہ افراد کو ایکٹیویٹ شدہ سمز فروخت کرتے تھے،جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد اور جھنگ میں یوفون فرنچائز مالکان محمد طاہر اور عباس علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 8000 ایکٹیویٹڈ موبائل فون سم سلیکون نشان انگوٹھا جات بائیومیٹرک ڈیوائس اور ٹریسنگ پیپر برآمد کرلیے گئے ہیں ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ہے دوران تفتیش ملزمان سے اہم اور بڑے انکشافات متوقع ہیں